Official Web

مفتاح اسماعیل کا ایل این جی کیس میں 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کو ڈیوٹی جج طاہر محمود کی عدالت میں پیش کردیا۔  نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ 16 جولائی کو ملزمان کے وارنٹ جاری ہوئے اور گرفتار کل کیا گیا۔

نیب نے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے مفتاح اسماعیل اور ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ایل این جی کیس میں گرفتار کررکھا ہے۔ ملزمان پر قطر سے مہنگے داموں ایل این جی خریدنے اور قومی خزانے کو ایک ارب 54 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Comments
Loading...