Official Web

دنیا کشمیر پر پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، امریکی سینیٹر لنزے گراہم

واشنگٹن: امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ امریکا کو پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ دنیا کسی طور پر اس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان بھارت کے درمیان مزید کشیدگی بڑھنے سے پہلے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام سے فوری نمٹنا ہوگا۔

لنزے گراہم نے کہا امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ بحران کو ختم کرنے میں تعاون کرے گی، دنیا کسی طور پر پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی اور مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت فوجی محاذ آرائی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

Comments
Loading...