Official Web

فی تولہ سونے کی قیمت 86250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور:  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 86250 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 32 ڈالر اضافے کے بعد 1495 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ جس کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1750 روپے اضافے کے بعد 86 ہزار 250 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 73 ہزار 945 روپے ہوگئی۔

Comments
Loading...