Official Web

سردیوں میں گیس قلت پوری کرنے کیلئے 10 ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا فیصلہ

کراچی:  سردیوں میں گیس کی قلت کو پورا کرنے کی خاطر 10 ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 10 ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس مقصد کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا جس کے بعد ایل این جی درآمد کرنے والی کمپنیاں اپنی دلچسپیاں جمع کرا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کارگو اکتوبر سے دسمبر کے درمیان درآمد کیے جائیں گے۔ ایل این جی سے لدے چار جہاز اکتوبر میں، دو جہاز نومبر اور 4 ایل این جی کارگو دسمبر میں درآمد کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سردیوں میں گیس کی قلت کو پورا کرنے کے خاطر زیادہ ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...