Official Web

ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کمی، 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈنگ

کراچی:  انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 21 پیسے کمی واقع ہو گئی جس کے بعد ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہے، 100 انڈیکس 597 پوائنٹس گر گیا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 21 پیسے گر گیا جس کے بعد ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار نظر آئی، 100 انڈیکس دیکھتے ہی دیکھتے 655 پوائنٹس گر گیا جس کے بعد 31 ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے، اگر پاکستانی معیشیت درست سمت گامزن ہو گئی تو روپے کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ہے تاہم تمام دارومدار حکومتی معاشی پالیسیوں اور ان کے تسلسل میں مضمر ہے۔

Comments
Loading...