Official Web

قومی ہاکی چیمپئن شپ : عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع

کراچی:  قومی ہاکی چمپئین شپ کی تیاری کیلئے عبدالستارایدھی ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق قومی چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے عبد الستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا ہنگامی بنیادوں پر کام دن رات کیا جارہا ہے، گراونڈ میں کھلاڑیوں کیلئے نئے ڈگ آؤٹ تیار کئے جارہے ہیں، فیلڈ جیوری کے بیٹھنے کیلئے بھی ڈگ آؤٹ بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹوٹی ہوئی کرسیوں کی مرمت اور جالیوں پر رنگ کا کام بھی جاری ہے، قومی چیمپئن شپ 23جولائی سے شروع ہو گی، وقت کی کمی کے باعث ضروری کام پہلے مکمل کئے جارہے ہیں۔

کے ایچ اے سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ مرکزی عمارت کا کام چیمپئن شپ کے بعد مکمل کیا جائے گا، فلڈ لائٹس کا کام بھی تیزی سے مکمل کروا رہے ہیں۔

Comments
Loading...