Official Web

کنگنا اورمیڈیا کی لڑائی میں اکشے کمار ثالث بن کر میدان میں آگئے

ممبئی:کنگنا رناوت اورمیڈیا کی لڑائی میں اکشے کمار ثالث بن کر میدان میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت اور میڈیا نمائندگان کے درمیان ہونے والے تنازع پراکشے کمار نے ایک کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور اداکار کے درمیان بہت گہرا رشتہ ہوتا ہے، یہ رشتہ میاں بیوی جیسا ہوتا ہے جہاں تھوڑی بہت نوک جھونک بھی ہوتی ہے۔

اکشے کمار نے  کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان غلط فہمیوں کو باہمی تعاون سے جلد ختم ہو جانا چاہئے کیوں کہ ہمیں آپ لوگوں کی ضرورت ہے وہ اس لئے کہ جو باتیں ہم دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے ہی پہنچائی جاتی ہے اور اسی طرح میڈیا کو ہماری ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کی تشہیر کے حوالے سے پریس کانفرنس میں فلم کی اداکارہ کنگنا رناوت اور ایک صحافی کے درمیان تکرار ہو گئی تھی جس کے بعد میڈیا کے ایک گروپ اور کنگنا رناوت نے ایک دوسرے پر لفظی گولا باری شروع کردی تھی۔

Comments
Loading...