Official Web

صنم سعید نے خودکشی کے واقعات روکنے کیلئے کمر کس لی

لاہور:  اداکارہ اور گلوکارہ صنم سعید نے خودکشی کے واقعات روکنے اور نفسیاتی مسائل کے شکار افراد کی آواز بننے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت ہمیں خود کشی کی روک تھام کے لئے فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہاں خودکشی اور نفسیاتی بیماری سے متعلق کوئی بھی مفت ہیلپ لائن نہیں۔

صنم سعید نے کہا کہ ایسا ٹول فری نمبر ہوناچاہئے جس سے ایسے افراد کی مدد کی جا سکے، اس سے کئی جانیں بچ سکتی ہیں۔ ہمیں روایتی سوچ کو ختم کرنا ہو گا کیونکہ نفسیاتی صحت کیلئے مدد لیناشرم کی بات نہیں ہے۔

Comments
Loading...