Official Web

سندھ ہائیکورٹ: مفتاح اسماعیل کی حفاظتی ضمانت منظور

نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق مشیر خزانہ اور رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

مفتاح اسماعیل کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں لہذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

سابق مشیر خزانہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب کے وارنٹ گرفتاری غیر قانونی ہیں اور نیب حکام ہراساں کر رہے ہیں۔

نیب کا سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کےگھر پر چھاپہ

رہنما ن لیگ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ضمانت دے، نیب کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں۔

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھاپے مارنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ نیب نے جب بھی بلایا پیش ہوا ہوں، مجھے گزشتہ روز تین بجے کے بعد نوٹس ملا تھا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جیسا مخلص انسان کبھی پاکستان کو نہیں ملا۔

ایل این جی کیس: نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

بعدازاں نیب حکام نے کراچی میں رہائش پزیر سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے بھی ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

Comments
Loading...