Official Web

پوری مسلم لیگ (ن) کو بھی گرفتار کرلو ملک تم پھر بھی نہیں چلا سکتے، مریم نوازکی ٹوئٹ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری مسلم لیگ(ن) کو بھی گرفتار کرلولیکن ملک تم پھر بھی نہیں چلاسکتے۔

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری اور اپنی نیب عدالت میں پیشی پر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ پوری مسلم لیگ (ن) کو بھی گرفتار کرلو، ملک تم پھر بھی نہیں چلا سکتے۔ عوام کو اپنی نااہلی اور ناکامی کا جواب تو تمہیں دینا ہی پڑے گا

واضح رہے کہ مریم نواز کو احتساب عدالت نے آج ایون فیلڈ کیس میں جعلی دستاویزات جمع کرانے پر طلب کررکھاہے۔ جب کہ آج مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب عدالت اسلام آباد میں پیش کیاجائےگا۔

Comments
Loading...