Official Web

فلم ریڈی سٹیڈی نومیں کوئی غیر اخلاقی منظر شامل نہیں: آمنہ الیاس

لاہور:  اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ’’فلم ریڈی سٹیڈی نو‘‘ ایک فیملی فلم ہے، اس میں کوئی غیر اخلاقی منظر شامل نہیں. پورا خاندان اکٹھے بیٹھ کر یہ فلم دیکھ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایتکار ہشام بن منور کی فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کی 19جولائی کو نمائش کے سلسلے میں گزشتہ روز فلم کے فنکاروں نے پریس کانفرنس کی جس میں ہدایتکارکے علاوہ آمنہ الیاس، فیصل سیف، احمد بلال، زین افضل اور موسیقار باقر عباس نے شرکت کی۔

اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ یہ ایک فیملی فلم ہے جسے پورا خاندان دیکھ سکتا ہے، فلم میں کوئی غیر اخلاقی منظر شامل نہیں، میں نے پہلی بار کسی فلم میں کامیڈی رول ادا کیا ہے۔ ہدایتکار ہشام بن منور کا کہنا تھا کہ فلم رومانس اور کامیڈی کا حسین امتزاج ہے اورسماجی موضوع پربنائی گئی ہے ۔

Comments
Loading...