Official Web

حکومت مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘جسے مجرم کہتے ہواسے مجرم ثابت کرنے کیلئے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا، البتہ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کوبلیک میل کرکے نہیں کیا گیا، کہا اس مقدمے کا فیصلہ تمہارے خلاف ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پرکیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے سمن پر کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف ان کے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائیکورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

یہ مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظر بند کرنا چاہتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف کچھ ہے نہیں اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائی کورٹ معطل کر چکی دوبارہ کھولنا پڑا۔ یہ اقدام کیونکہ غیر قانونی اورمضحکہ خیز ہے اسلئے چلے گا نہیں 1/2 https://twitter.com/alarmadita/status/1148939393740279810 

3,153 people are talking about this

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے، اس لیے میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

اور میں پیش نا ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی دوسرا عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سیلیکٹڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہکاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع گنوانا نہیں چاہتی۔ 2/2 https://twitter.com/alarmadita/status/1148939393740279810 

2,139 people are talking about this

ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹیڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔

اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ جسے مجرم کہتے ہو، اسے مجرم ثابت کرنے کے لیے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

جن کو مجرم کہتے ہو انکو مجرم ثابت کرنے کےتم نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا اسکا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے
البتہ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو اور اس مقدمے کا فیصلہ جج کو بلیک میل کر کے نہیں، تمھارے خلاف ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پر کیا گیا۔اس لہاظ سے یہ حکم صرف تم پر عائد ہوتا ہے

View image on Twitter
4,049 people are talking about this

انہوں نے مزید کہا کہ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کو بلیک میل کرکے نہیں کیا گیا۔

ن لیگی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس مقدمے کا فیصلہ تمھارے خلاف ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پر کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کررکھا ہے۔

Comments
Loading...