Official Web

جولائی: اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاہور:  اوگرا نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی نادرن کے لیے جون میں ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر مقرر تھی، جون میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

Comments
Loading...