Official Web

دفتر خارجہ نے وزیراعظم کی روس میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کی تردید کردی

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے روس میں ہونے والی ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کی تردید کردی۔

ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان روس میں ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں شریک ہوں گے جو کہ محض افواہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس اب بھی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے لیے رابطے میں ہیں، اس سے متعلق جو بھی طے پائے گا اس کا مناسب وقت پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Dr Mohammad Faisal@DrMFaisal

Reports appearing in media about Prime Minister’s participation in Eastern Economic Forum (EEF) in Russia are speculative. Pakistan and Russia remain in contact about engagement at the highest level. Any announcement in this regard would be made formally at appropriate time.

228 people are talking about this

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے اور یہ دعوت بشکک میں ایس سی او سمٹ کے دوران دی گئی تھی جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔

Comments
Loading...