Official Web

امریکی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، معمولات زندگی درہم برہم

واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، وائٹ ہاؤس کے بیسمنٹ میں بھی پانی بھر گیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی میں بارش اور سیلاب سے نظام زندگی متاثر، سڑکوں میں پانی بھرنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ریسکیو اہلکار لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف رہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ وائٹ ہاؤس کی بیسمنٹ میں پانی بھر گیا۔

سیلاب کے سبب میٹرو سروس بھی عارضی طور پر بند کرنا پڑی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments
Loading...