Official Web

ویمن فٹبال ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن امریکی ٹیم نے چوتھی بار ٹائٹل جیت لیا

لاہور:  ویمن فٹبال ورلڈکپ دفاعی چیمپئن امریکی ٹیم نے چوتھی بار جیت لیا، فائنل میں نیدرلینڈز کو دو صفر سے شکست ہوئی۔

فرانس میں ویمن فٹبال کا عالمی میلہ امریکا کے نام رہا، فائنل میں دفاعی چیمپئن کا نیدرلینڈز سے مقابلہ ہوا۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔

اعصاب شکن فائنل میں اکسٹھویں منٹ پر ڈچ کھلاڑی کی غلطی پر پنلٹی پر امریکا کا پہلا گول ہوا، اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے امریکی ٹیم نے آٹھ منٹ بعد دوسرا گول کر ٹھاٹھ باٹھ برقرار رکھی۔

امریکی ٹیم نے انیس سو اکانوے، ننانوے اور دوہزار پندرہ کے بعد ویمن فٹبال ورلڈکپ کا چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Comments
Loading...