Official Web

وزیر بننے کے بعد سنی دیول نے فلموں کا معاوضہ بھی بڑھادیا

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے وزیر بننے کے بعد اپنی فلموں کا معاوضہ بھی بڑھادیا۔

اداکار سنی دیول نے الیکشن میں جیت کیا حاصل کی اپنی فلموں کا معاوضہ ہی بڑھادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے اپنی اگلی فلم ’’فتح سنگھ‘‘ کے لیے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا ہے تاہم فلمسازوں کے لیے اتنا معاوضہ دینا آسان نہیں لہذٰا وہ سنی دیول کو فلم سے الگ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی  فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہونی ہے جب کہ فلم میں  وژوئل ایفیکٹس کا استعمال بھی کیا جائے گا جس کی وجہ سے پہلے ہی فلم کے بجٹ میں 15 سے 18 کروڑ تک کا اضافہ ہوجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی دیول کی جیت خطرے میں پڑنے لگی

سنی دیول کو 5 کروڑ کا معاوضہ دینا فلم میکر کے بس کی بات نہیں اس لیے انہو ں نے ’’فتح سنگھ‘‘ کو کسی اوراداکار کے ساتھ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ فلم کے پروڈیوسر سنی دیول کی جگہ کسی ساؤتھ انڈین اداکار کو فلم میں کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سنی دیول نے بی جے پی کے ٹکٹ پر پنجاب کے حلقے گورداس پور سے الیکشن لڑا تھا  اور کامیاب رہے تھے۔

Comments
Loading...