Official Web

حیدرآباد میں مسافرٹرین سے مال گاڑی ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

حیدرآباد میں ایک مسافر ٹرین سامنے کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

حیدرآباد اسٹیشن کے سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس اپنے ہی ٹریک پر پہلے کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ کئی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ دیگر زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Comments
Loading...