Official Web

سام سنگ کا صارفین کو اپنے ٹی وی وائرس فری کرنے کا مشورہ

سام سنگ نے اپنے برانڈ کے ٹی وی سیٹس پر کی جانے والی تنقید پر صارفین کو ٹی وی سیٹس کو وائرس فری کرنے کا مشورہ دے دیا۔ 

سام سنگ کے اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کی جانب سے یہ شکایات زیرگردش تھیں کہ ان کے ٹی وی سیٹس ہینگ ہوجاتے ہیں جسے چلانے کے لیے کافی جتن کرنے پڑتے ہیں۔

کمپنی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اسمارٹ ٹی وی سیٹس کو وائرس فری کرنے کا طریقہ بتایا گیا۔

ویڈیو کے ساتھ کمپنی کی جانب سے مشورہ بھی دیا گیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ٹی وی سیٹس یا کمپیوٹر بغیر کسی رکاوٹ کے کام کریں تو انہیں کم سے کم ہفتے میں ایک مرتبہ اسکین ضرور کرلیں۔

بذریعہ ٹوئٹ لوگوں کو آگاہ کیا گیا کہ جب وائی فائی آن ہوتا ہے تو مختلف اقسام کہ سافٹ وئیرز آپ کے سسٹم پر حملہ کرسکتے ہیں جن سے بچاؤ کے لیے سسٹم کو اسکین کرنا پڑتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے اس تجویز پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشورے پر عمل کرنا صرف وقت کا ضیاع ہے، اس سے صارفین ناخوش ہوں گے۔

اس مشورے کے جواب میں ماہرین نے کمپنی مالکان کو ہی تجویز دے دی کہ آپ کو اپنا سسٹم اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Kevin Bender@kubev_com

Or maybe you could make this happen automatically if it’s so important. Do you really think people go digging around in that menu?

See Kevin Bender’s other Tweets

اس ٹوئٹ کو 19 سیکنڈ میں ڈیلیٹ کردیا گیا تاہم اس مختصر دورانیہ میں 2 لاکھ افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں بھی سام سنگ کمپنی کی جانب سے صارفین کو اسمارٹ ٹی وی سسٹم کے سامنے ضروری معلومات شیئر کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

Embedded video

Leo Kelion

@LeoKelion

Just in case you missed how to virus check your Samsung TV before the tweet was deleted

79 people are talking about this
Comments
Loading...