Official Web

مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی، فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید

وادی:  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی نے ایک اور جان لے لی، دو روز میں شہدا کی تعداد 3 ہو گئی۔

 

ضلع بارمولا کے شہر سوپور میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ ودورا کے علاقے میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے ظالمانہ کارروائی کی۔ علاقے میں بھارتی فوج ابھی بھی گشت کر رہی ہے۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ گذشتہ روز بھی اننت ناگ میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

Comments
Loading...