Official Web

ویمن فٹبال ورلڈکپ: کینیڈا، انگلینڈ اور اٹلی نے اپنے میچز جیت لیے

یرس:  ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں کینیڈا، انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، خواتین کھلاڑیوں کی پھرتی اور مہارت نے شائقین کو بھی دنگ کردیا ۔۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ویمن فٹبال کا عالمی چیمپئن کون بننے کیلئے فرانس میں تگ و دو جاری ہیں۔ کینیڈا نے کیمرون کو 1-0 سے ہرا دیا۔

دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو زیر کر لیا، فاتح ٹیم نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا۔ ایک اور میچ میں اٹلی نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ آسٹریلوی ٹیم ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے بعد بھی ہار گئی۔ اُسے 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

فتح کے بعد اطالوی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔

Comments
Loading...