Official Web

کرکٹ ورلڈکپ؛ بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

برسٹل: بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے باعث اب تک ایونٹ کے 2 میچز متاثر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، آج ایونٹ کا سولہواں میچ برسٹل میں بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ ایک بار پھر بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

برسٹل کا کاؤنٹی گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کا ٹاس اب تک نہیں ہوسکا ہے تاہم میچ کے لیے 30 منٹ بعد امپائرز دوبارہ میدان کا معائنہ کریں گے۔

Comments
Loading...