Official Web

ڈاکومنٹری فلم "ون ڈے ان حرم” پاکستان کے تمام سینما گھروں میں رونما

کراچی / لاہور: سعودی عرب کی ڈاکومنٹری فلم “ون ڈے ان حرم” رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان کے تمام سینما گھروں میں رونما کی گئی۔

کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سعودی عرب کی ڈاکومنٹری فلم “ون ڈے ان حرم” رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان کے تمام سینما گھروں میں رونما کی گئی۔ اس فلم کا ورلڈ پریمیئردبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا۔ یہ فلم امریکا ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب انڈونیشیا ترکی ملائیشیا اوردبئی کے سینما گھروں میں دکھائی گئی جو خانہ کعبہ کے بارے میں اپنی طرز کی پہلی فلم ہے۔

پاکستانی ہدایتکارابرار حسین نے ایک سال کے عرصے میں یہ فلم مکمل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حرم شریف کو ایک موثر اور منفرد انداز نے میں پیش کرنا اور حرم شریف سے متعلق ایسی معلومات فراہم کرنا ہے جو آج تک بھی نہیں دکھائی گئی۔

Comments
Loading...