Official Web

فیس بک کا کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

فیس بک نے اگلے سال اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ابتدا میں ڈیجیٹل پے منٹ کا یہ نظام چند ممالک میں پیش کیا جا ئے گا۔

فیس بک 2020 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی گلوبل کوائن کے نام سے صارفین کے سامنے لے آئے گا۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ  نے کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کے حوالے سے بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنے سے ملاقات بھی کی جس میں اس کرنسی کے بارے میں مواقعوں اور خدشات کے بارے گفتگو کی گئی۔

رقم کے تبادلے کے لیے فیس بک نے ویسٹرن یونین سے کسی بینک اکاؤنٹ کے بغیر سستے اور تیز رفتار طریقے سے پیسوں کے لین دین کے لیے بھی بات رکھی ہے۔

فیس بک انسٹاگرام اور ٹوئٹر کا مالک بھی ہے اور یہ گلوبل کوائن کا پراجیکٹ اپنے تمام پلیٹ فارمز  پر پیسوں کے بغیر اکاونٹ کے بحفاظت لین دین کے لیے کر رہا ہے۔

لندن اسکول آف اکنامکس کے محقق بِٹ گیرک ہلےمین کا کہنا ہے کہ یہ گلوبل کوائن پراجیکٹ کرپٹو کرنسی کی مختصر سی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ثابت ہو گا۔

Comments
Loading...