Official Web

مشن ورلڈ کپ، پاکستان اور افغانستان کےمابین وارم میچ کا میدان کل سجےگا

لندن:  انگلینڈ سے شکست کی تلخیاں بھلا کر جیت کے خواب آنکھوں میں سجا کر قومی کرکٹر فُل اِن ایکشن ہو گئے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم میچ کا میدان کل لگے گا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ سیریز میں صرف ہار نہیں، بیٹنگ میں نکھار بھی آیا، بولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دے رہے ہیں۔

گوروں کے دیس ورلڈکپ کا موسم سہانا ہونے لگا، شاہینوں نے سخت ٹریننگ شروع کر دی۔ وائلڈ کارڈ انٹری والے وہاب ریاض نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا، پریکٹس سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے۔

شاداب خان سمیت تمام کھلاڑیوں نے خوب پسینا بہایا، بیٹنگ بولنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ انگلینڈ سے سیریز میں صرف ہار ہی نہیں ہوئی، بیٹنگ نکھار سمیت بہت سی مثبت چیزیں سامنے آئیں، بولنگ اور فیلڈنگ بہتربنانا ہو گی۔

قومی ٹیم ورلڈکپ کا پہلا وارم اپ میچ افغانستان کے خلاف (کل) چوبیس مئی کو شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ دوسرا اور آخری پریکٹس میچ 26 مئی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائےگا۔ ورلڈکپ کا آغاز تیس مئی کو ہو گا جبکہ شاہین اپنی مہم اکتیس مئی سے شروع کریں گے۔

Comments
Loading...