Official Web

صنعتی صارفین کو بجلی پر 3 روپے یونٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا

لاہور:  مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس کے دوران صنعتی صارفین کو بجلی پر 3 روپے فی یونٹ سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

دنیا نیوز کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے صنعتی صارفین کو سبسڈی دینے کے لیے 118ارب روپے مانگے گئے تھے۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق حکومت پیسے دیتی ہے تو سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

اجلاس کے دوران کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 150 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کے الیکٹرک کو اضافی بجلی 2 سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔

دنیا نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کو 150 میگا واٹ کی اضافی بجلی کی فراہمی سے شہر قائد کے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیسکو صارفین کے لیے ایک ارب 80کروڑ روپے سبسڈی کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments
Loading...