Official Web

سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا حملہ

ریاض: سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے بارود بردار ڈرون سے حملہ کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ ينبع البحر میں تیل کے دو پمپنگ اسٹیشن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے، ان پمپنگ اسٹیشن سے تیل سپلائی کیا جاتا ہے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دہشت گرد حملے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے میڈیا کو بتایا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا۔ ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دو روز قبل خلیج عمان میں سعودی عرب کے دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا، ان میں سے ایک جہاز سعودی عرب سے امریکا کو تیل فراہم کرنے پر مامور تھا۔ جس پر امریکا اور سعودیہ نے ایران پر شک کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

Comments
Loading...