Official Web

بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے، آصف زرداری

کراچی: سابق صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے۔

پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہرباعث تشویش ہے، معصوم اوربیگناہ افراد کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پر ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے وہ شہریوں کی حفاظت کویقینی بنائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Comments
Loading...