Official Web

محمد عامر انگلینڈ کیخلاف تیسرا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے

اہور:  قومی ٹیم کے لیے بری خبر ہے کہ محمد عامر فٹ نہیں ہو پائے۔ فاسٹ باؤلر انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

محمد عامر بیماری کی وجہ سے دوسرا میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق باؤلر کو چکن پاکس ہے۔ جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

دورۂ انگلینڈ ان کے لیے ایک چانس تھا جس کے بعد وہ کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ بنا سکتے تھے تاہم اس دوران وہ ایک بھی میچ نہ کھیل سکے۔ ٹی ٹونٹی میں ان کی جگہ محمد حسنین کو کھلایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس 23 مئی کا وقت ہے جس میں ورلڈکپ 2019ء کے لیے سکواڈ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ محمد عامر امیدوں کے محور تھے تاہم دورۂ انگلینڈ میں چانس نہ ملنے پر ان کی میگا ایونٹ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Comments
Loading...