Official Web

عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے تیسری بار میڈرڈ اوپن جیت لیا

میڈرڈ:  عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے کیرئر کا تیسرا میڈرڈ اوپن بھی جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں یونانی حریف سِٹسپاس کو ہرایا۔

سپینش شہر میڈرڈ کے کلے کورٹ ٹینس کا میلہ سجا، میڈرڈ اوپن کے فائنل میں ٹاپ رینک نواک جوکووچ کا یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس سے مقابلہ ہوا، عالمی نمبر ایک جوکووچ نے برتری دکھائی پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر دھاک بٹھائی۔

کامیابی کے اسی ولولے کو جاری رکھا، سربین سٹار نے دوسرا سیٹ چھ چار سے جیت کر غیر معروف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس کی شکست سے دوچار کیا۔

نواک جوکووچ نے کیرئر کا تیسرا میڈرڈ اوپن اپنے نام کیا، ساتھ ہی تینتیسواں ماسٹرز 1000 جیت کر سپر اسٹار رافیل نڈال کے ہم پلہ ہو گئے۔

Comments
Loading...