Official Web

لندن پولیس نے میئر صادق خان کو دھمکیاں ملنے پر حفاظتی تحویل میں لے لیا

ندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر 24 گھنٹے کے لیے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے پہلے مسلمان میئر اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کو صرف تین ماہ کے دوران ٹیلی فون اور دیگر ذرائع سے ملنے والی  دھمکیوں کی 17 شکایتیں پولیس میں درج کرائی جا چکی ہے جب کہ صرف سوشل میڈیا  پر 237 دھمکیاں موصول ہوئیں۔

سٹی ہال کی جانب سے پولیس سے رجوع کرنے پر صادق خان کو 24 گھنٹے کے لیے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور میئر کی سرگرمیاں محدود کردی گئیں۔ سوشل میڈیا پر مسلسل دھمکیاں ملنے کے باعث میئر صادق خان کے اہل خانہ بھی کافی پریشان ہیں۔

میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیوں سے ڈرتے نہیں اور نا ہی انہیں نفرت کا اظہار کرنے والوں سے کسی قسم کا خوف ہے البتہ میری فیملی ضرور پریشان ہے جن کی تسلی کے لیے تمام سیکیورٹی انتظامات پورے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین سے انخلا سے متعلق ریفرنڈم کے انعقاد سے میئر صادق خان کو دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہوا،انہیں زیادہ تو دھمکیاں شدت پسند سفید فام شہریوں کی جانب سے دی جا رہی ہیں۔

Comments
Loading...