Official Web

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور:  اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی 0.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی جبکہ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی، دوسری طرف سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 10.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2019 ء کیلئے ہو گا۔

Comments
Loading...