Official Web

فلم انڈسٹری کو مستحکم کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا ہو گا: ریما

کراچی:  اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کو استحکام دینے کیلئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا پڑے گا، بھارتی فلم انڈسٹری میں اربوں کی سرمایہ کاری انڈر ورلڈ کی مرہون منت ہے۔

روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریماخان نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری محدود وسائل کی بنا پر بقا کی جنگ لڑ رہی ہے جو لوگ بحرانی دور سے اب تک فلم انڈسٹر ی کی بقا و استحکام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں وہ قابل مبارک باد ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلمی صنعت کو حقیقی انداز میں صنعت کا درجہ دیا جائے اور ثقافتی پالیسی کا اعلان کیا جائے۔ واضح رہے کہ فلم سٹار ریما نے متعدد پاکستانی فلموں میں یادگار کردار نبھا کر نہ صرف اپنی علیحدہ پہنچان بنائی بلکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اکثر آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔

Comments
Loading...