Official Web

بے مثال فنکار معین اختر کو بچھڑے 8 برس بیت گئے

چار دہائیوں تک قہقہے بکھیرنے والے ہر دل عزیز لیجنڈ فنکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

اپنی جاندار اداکاری، پیروڈی اور میزبانی میں بے مثال معین اختر مداحوں کو ہمیشہ یاد رہیں گے اور ان کی آج 5 برسی منائی جارہی ہے۔

24 دسمبر 1950کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 16 برس کی عمر میں ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد فنکاری کے ایسے جوہر دکھائے کے سب کو دلوں میں گھر لیا۔

انہوں نے نہ صرف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ گلوکاری، صداکاری، اسٹیج ڈراموں، میزبانی اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔

معین اختر نے ڈرامہ سیریل ’روزی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا جس میں انہوں نے ایک خاتون کا کردار ادا کیا، اسٹیج شو میں کامیڈی کرنا ہو یا نقالی کرنا، غرض ہر فن میں معین اختر ماہر تھے یہی وجہ ہے کہ دنیا انہیں لیجنڈری اداکار کے نام سے یاد کرتی ہے۔

ان کے کئی مقبول ڈراموں میں ففٹی ففٹی، ہالف پلیٹ، فیملی 93، آخری گھنٹی، ہیلو ہیلو، انتظار فرمائیے، مکان نمبر 47، عید ٹرین، بندر روڈ سے کیماڑی، سچ مچ، آنگن ٹیڑھا شامل ہیں۔

Comments
Loading...