Official Web

ملکی معیشت بتدریج شدید مہنگائی کی طرف بڑھنے لگی

ملکی معیشت آہستہ آہستہ شدید مہنگائی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

جولائی تامارچ مالی سال2019میں مہنگائی کی شرح6.8فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاتھا کہ مالی سال 2019میں مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے، مہنگائی کی8 فیصد شرح قابل برداشت رہے گی اگر حکومت راست اقدام کرے اور قابل عمل پالیسیاں بنائے اور ان پر عملدرآمد بھی یقینی بنائے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمت قابل برداشت ہے جو صرف مارچ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ رمضان میں بھی مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔

Comments
Loading...