Official Web

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 12 سالہ کشمیری شہید

سری نگر: ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسزنے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 سالہ کشمیری کوشہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ضلع کپواڑا کے علاقے ہنڈواڑا میں بھارتی فورسزکی جانب سے ایک بارپھرسرچ آپریشن کی آڑمیں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 12 سالہ کشمیری شہید ہوگیا۔

شہادت کے بعد علاقے میں مظاہرین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ضلع بھرانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

Comments
Loading...