Official Web

حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی، آصف زرداری

کراچی: سابق صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آصف زرداری نے شہیدوں کے ورثاء سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Comments
Loading...