Official Web

سجل کے بعد ان کی بہن صبورعلی بڑی سکرین پرآنے کو تیار

کراچی:  اداکارہ و ماڈل سجل علی کی بہن صبور علی نے بھی بڑی سکرین پر اپنی فنی صلاحیتوں کو بطور ہیروئن منوانے کیلئے جدوجہد شروع کر دی۔ ٹی وی ڈراموں میں اپنی متاثر کن پرفارمنس کے بعد اب وہ فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔

اداکارہ صبور کو ہدایتکار اسد ممتاز نے اپنی نئی فلم’’ عاشق‘‘ میں بطور ہیروئن سائن کر لیا ہے جس کی شوٹنگ جلد شروع ہو گی۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں ہاجرہ یامین، حمزہ فردوس، سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔

صبور اس سے قبل ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘ میں معاون اداکارہ کے طورپر کام کر کے فلمی کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں، فلم میں بھارتی اداکار اوم پوری نے بھی کردار ادا کیا تھا۔

Comments
Loading...