Official Web

مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف لندن روانہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدراورپارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نجی ائیرلائن کیو آر621 سے لندن روانہ ہوگئے۔ شہباز شریف نے اپنا اوراپنی اہلیہ نصرت شہباز کا برطانیہ کا ملٹی پل ویزا حاصل کیا تھا جب کہ انہوں نے اپنی والدہ  اور اپنے 4 اسٹاف ممبرز کے ویزے بھی لگوا لئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اپنے طبی معالج سے مشاورت اور معائنے کے لئے لندن گئے ہیں۔  وہ دورہ لندن کے دوران حمزہ شہباز کی اہلیہ اور اپنی پوتی کی خیریت دریافت کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے، نومولود بچی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے، میں ان حالات میں لندن کا دورہ کرنے جا رہا ہوں تاکہ اپنی پوتی اور پوتے کو دیکھ سکوں اوراپنے طبی معائنہ کے بعد جلد وطن واپس لوٹ آؤں گا

 

Comments
Loading...