Official Web

غیرملکی سرمایہ کاروں کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

 اسلام آباد: 

غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد 4 روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچ گیا جہاں اس نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی۔

میڈیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد 4 روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت پاکستان فرانس بزنس کونسل و ٹوٹل گلوبل سروس کے صدرتھیری فلیملن کر رہے ہیں۔ فرانسیسی تاجروں کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی۔

یہ وفد لاہور اور کراچی کابھی دورہ کرے گا۔ میڈیف انٹرنیشنل کے زیراہتمام وفد میں 20 کمپنیوں کے28 سرمایہ کار شامل ہیں۔ وفد میں زراعت، تعمیرات، توانائی، بینکنگ، فارماسوٹیکل اورصنعتی مشینری کے شعبوں کے سرمایہ کارشامل ہیں۔

Comments
Loading...