Official Web

پاکستان میں زیادہ خوش رہوں گی، سونی رازدان پاکستان آنے کی خواہشمند

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور سابق اداکارہ سونی راز دان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جانے کی خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اورسابق اداکارہ سونی رازدان اپنے بیانات سے متعلق خاصی مشہورہیں، اورانہیں اپنے بے باک بیانات پر بہت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

انٹرویو کے دوران سابق اداکارہ نے کہا کہ مجھے اکثر غدارِ وطن کا خطاب ملتا رہتا ہے،اس لیے مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی۔ پاکستان کا کھانا بھی بہت بہترین ہوتا ہے جب کہ بھارت میں بھی مجھ پرمتعدد بارتنقید کرنے والے مشورہ دے چکے ہیں کہ مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے۔
سابق اداکارہ نے کہا کہ وہ چھٹیوں میں اپنی مرضی سے ضرور پاکستان جائیں گی۔ اداکارہ نے اس سوچ کے خلاف بھی آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت ٓصرف ہندوؤں کا ملک نہیں ہے۔

Comments
Loading...