Official Web

تیسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ابوظہبی میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف کے حوالے سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ انہیں بقیہ میچز میں آرام دیا گیا ہے اور انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا ہے، ان کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عباس کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے آسٹریلیا کو 5 میچوں کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

Comments
Loading...