Official Web

اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا، یہ وقت بھی گزر جائے گا، نوازشریف

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے شریف خاندان نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تاہم نوازشریف نے ایک بار پھر کسی بھی اسپتال جانے سے انکارکردیا۔ ملاقات میں نوازشریف کی والدہ شمیم بیگم، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اہل خانہ نے نوازشریف کے دن بدن کم ہوتے وزن پر تشویش کااظہار کیا۔

شہبازشریف نے بڑے بھائی کو کہا کہ آپ کی طبیعت خراب ہے علاج کروائیں، تاہم نوازشریف نے کہاکہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا ہے۔ اپنے والد سے ملاقات پر بیٹی مریم نوازجذباتی ہوگئیں جس پر نوازشریف کاکہناتھاکہ حوصلہ رکھو اور مضبوط بنو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

طبیعت کی خرابی کے باعث نوازشریف نے دوسری جمعرات بھی پارٹی قائدین اور کارکنان سے ملاقات نہیں کی۔

Comments
Loading...