Official Web

بلاول بھٹو کا یوٹرن کا طعنہ دینے پر فواد چوہدری کو کرارا جواب

اہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف سے جیل میں ملاقات پر یوٹرن کا طعنہ دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر نئے پاکستان میں یو ٹرن لینے کا مطلب عظیم لیڈر بننا ہے تو اس حساب سے میں اس صدی کا عظیم لیڈر بن گیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دوروز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی جس پر فواد چوہدری  نے کہا تھا کہ بلاول نے نوازشریف سے ملاقات کرکے رواں صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیاہے۔

بلاول بھٹو نے نواز شریف سے ملنے پر یوٹرن کا طعنہ دینے پر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئے پاکستان میں یو ٹرن لینے کا مطلب عظیم لیڈر بننا ہے تو آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ میں یوٹرن لے کراس صدی کا عظیم لیڈر بن گیا۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ پہلے انسان بنو پھر سیاستدان بنو‘‘، انسانیت سیاست سے بالاتر ہے، کسی کی تیمارداری کو عیادت تک ہی رکھنا چاہیے، یاد نہیں جب عمران خان گرے تھے تو نواز شریف نے ان کی عیادت کی تھی۔

Comments
Loading...