Official Web

23 مارچ کیلئے پرومو جاری، مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی سلوگن اور نغمے کے پرومو کا اجرا کر دیا، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے یوم پاکستان پریڈ میں شریک ہوں گے، آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے، ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

Embedded video

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

PakDayParade. PM Malaysia Dr Mahathir bin Mohamad will be the Guest of Honour. Guests include Def Minister Azerbaijan, COAS Bahrain & govt officials from Oman. Various contingents from Azerbaijan,Bahrain,China, KSA, Sri Lanka & Turkey will participate in Parade.

2,768 people are talking about this

آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ تقریب میں شریک ہوں گے، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں موجود ہوں گے۔

Comments
Loading...