Official Web

کراچی: ساحل سمندر پر پولیس کی مبینہ غنڈه گردی، 4 اہلکار معطل،3 گرفتار

کراچی:  کراچی میں ساحل سمندر پر پولیس کی سرعام بدمعاشی کا واقعہ سامنےآ گیا۔ اہلکاروں نے میاں بیوی سے بھتہ خوری کی کوشش کی، پیسے نہ ملنے پر آپے سے باہر اہلکاروں نے خاتون سے بدسلوکی بھی کی، واقعہ میڈیا پر آنے پر پولیس حکام نے چاروں اہلکاروں کو برطرف کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس اہلکاروں کے بارے یہ انکشاف ہوا ہے وہ ڈیوٹی چھوڑ کر کمائی کیلئے سی ویو گئے اور شہریوں کو تنگ کیا۔ معاملہ جب میڈیا میں آیا تو حکام کو بھی ہوش آیا اور چاروں اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا۔ میاں بیوی سے بدتمیزی پر اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ تین اہلکار حوالات میں بند ہیں جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

ایس پی کلفٹن سہائے عزیز کے مطابق پولیس کے جو اختیارات ہیں وہ استعمال ہونگے، سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی کلفٹن نے کہا اس طرح کے گندے انڈے پولیس محکمے کیلئے باعث شرم ہیں، اہلکار اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر سی ویو گئے تھے، اہلکار احمد خان کی ڈیوٹی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر تھی، اے ایس آئی ذوالفقارسکیورٹی ٹو میں تعینات تھا، شکایت کرنے والا شہری دونوں اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی چاہتا ہے۔

 

Comments
Loading...