Official Web

شاہ محمود نے یقین دلایا پاکستان تمام دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کریگا: امریکا

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرے گا۔

جان بولٹن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

John Bolton

@AmbJohnBolton

Spoke with Pakistani FM Qureshi to encourage meaningful steps against JeM and other terrorist groups operating from Pakistan. The FM assured me that Pakistan would deal firmly with all terrorists and will continue steps to deescalate tensions with India.

977 people are talking about this

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے بعد جان بولٹن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جیش محمد سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے، پاکستان بھارت سےکشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھےگا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Comments
Loading...