Official Web

ایتھوپین ائیرلائن کا طیارہ گر کر تباہ، 157 مسافر ہلاک

وزیراعظم آفس کی جانب سے مسافروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

نیروبی: ایتھوپین ائیر لائن کا ایدس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 157 افراد سوار تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایتھوپین ائیر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 ارکان موجود تھے اور حادثے میں کسی بھی مسافر کے زندہ بچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

ایتھوپین وزیراعظم ابی احمد کے دفتر سے جاری بیان میں طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایتھوپین ائیر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 معمول کی پرواز پر تھا جو گر کر تباہ ہوگیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے مسافروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

Office of the Prime Minister – Ethiopia

@PMEthiopia

The Office of the PM, on behalf of the Government and people of Ethiopia, would like to express it’s deepest condolences to the families of those that have lost their loved ones on Ethiopian Airlines Boeing 737 on regular scheduled flight to Nairobi, Kenya this morning.

6,826 people are talking about this

طیارہ حادثے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ ایدس ابابا سے نیروبی جانے والی پرواز ای ٹی 302 سے اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

Comments
Loading...