Official Web

فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، اسلام آباد نے لاہور کو 49 رنز سے شکست دیدی

راچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں ہونے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 49 رنز سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج لیوک رونکی کو سلپ میں حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

ڈیلپورٹ سنچری اسکور کرنے کے بعد تماشائیوں سے داد وصول کر رہے ہیں۔ فوٹو: پی ایس ایل

تیسرے اوور میں لیمی چانے نے سالٹ کو بھی آؤٹ کر دیا لیکن اس کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈوک والٹن کے درمیان 128 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔

پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری

والٹن 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری جانب ڈیلپورٹ نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔ انہوں نے 49 گیندوں پر 6 چھکے اور 11 چوکے لگا کر اپنی سنچری اسکور کی۔

 آصف تیز ترین ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: پی ایس ایل

آصف علی نے بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 6 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور پی ایس ایل میں کامران اکمل کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر ڈالا۔

ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور

کیمرون ڈیلپورٹ 117 اور آصف علی 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد نے 238 رنز اسکور کیے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

شاہین آفریدی مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے

لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 4 اوورز میں 60 رنز اسکور دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے علاوہ لیمی چانے نے 46، ڈیوڈ ویسے نے 44 اور حارث رؤف نے 40 رنز دیئے۔

Comments
Loading...