Official Web

گوگل میپ میں ‘آے آر نیوی گیشن فیچر’ پیش کرنے کی تیاری

سان فرانسسکو:  گوگل نے اپنے نقشے اور اس سے وابستہ معلومات سے دنیا کو فائدہ پہنچایا ہے اور اب گوگل نے آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) کو گوگل میپس کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت آپ کسی بھی مقام پر عمارت، سڑک یا کسی تعمیرات کی تفصیل معلوم کر سکیں گے۔

اس ضمن میں گوگل نے ایک ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے، جیسے ہی آپ کیمرہ آن کرکے کسی سڑک کی جانب اس کا رخ کریں گے تو گوگل میپ پر ٹیگ کردہ سڑکیں اور دیگر تفصیلات نمودار ہو جائیں گی اور یوں آپ پورے منظر سے واقفیت حاصل کرسکیں گے۔

اس طرح کسی بھی جگہ جا کر وہاں اس مقام کی تفصیلات کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بس فون ایپ کھولیے اور سارے علاقے سے خود واقف ہو جائیں۔

Comments
Loading...